مصطفیٰ قتل کیس: گاڑی سے مقتول کا صرف دھڑ ملنے کی اطلاع غلط نکلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تفتیشی حکام نے بتایا کہ حب سے جلی ہوئی گاڑی سے ملنے والی لاش پوری تھی، اس کا صرف دھڑ ملنے کی اطلاع غلط نکلی۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے مصطفیٰ کی گاڑی کی ڈگی میں ہی آگ لگائی، مصطفیٰ کے جسم کے تمام حصے 11 جنوری کو حب پولیس کو ملے تھے، حب پولیس کی جانب سے کراچی پولیس کو فراہم کی گئی ویڈیو میں بھی لاش پوری نظر آرہی ہے ، اس سے قبل حب پولیس نے کراچی پولیس کو صرف دھڑ ملنے کی اطلاع دی تھی۔یاد رہے کہ پولیس نے چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں مصطفیٰ کی بازیابی کے لیے چھاپہ مارا تھا جس دوران گھر سے پولیس نفری پر فائرنگ کی گئی جس میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کو گھر سے مغوی کا موبائل فون ملا جس کی مدد سے مرکزی ملزم کے دوست کی گرفتاری عمل میں آئی اور دوران تفتیش گرفتار ملزم شیراز نے انکشاف کیا کہ اس نے ارمغان کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کو اس کی گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے زندہ جلا دیا تھا۔پولیس کو مصطفیٰ کی گاڑی حب سے جلی ہوئی حالت میں ملی تھی جبکہ فلاحی ادارے کے سربراہ نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ پولیس نے انہیں جو لاش دی تھی اس کا ہاتھ، سر اور پاؤں نہیں تھے صرف دھڑ تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر