افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہےکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ طالبان وفود عمومی طور پر پڑوسی ممالک، وسطی ایشیا، روس اور چین کے دورے کرتے رہے ہیں جب کہ یورپ کا دورہ 2022 اور 2023 میں ناروے میں سفارتی اجلاسوں کے لیے کیا گیا تھا۔ 2021 میں کابل میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد جاپان کا سفارت خانہ عارضی طور پر قطر منتقل کردیا گیا تھا تاہم جاپان نے امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر