بتایا جائےشیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائےکہ مجھے کیوں نکالا؟ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ ہم سب کو بتایا جائےکہ شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پرحل کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کے حق میں بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھجوانےکا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، انہیں پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے انہیں نکالنے کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پارٹی نے شیر افضل مروت کے شوکازکےجواب کاجائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرشیرافضل مروت کوپارٹی سے نکال دیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر