جدید سکیورٹی کیمرے، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ، مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر اور کیا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈیفنس خیابان مومن میں ملزم کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ لگا ہے، دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔ملزم ارمغان نے پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس بھی بنا رکھا تھا، واک تھرو گیٹ بھی نصب تھا جبکہ کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفیٰ کی والدہ سے میچ ہو چکے ہیں۔8فروری کو ملزم نے پولیس چھاپے کے دوران گھر کے اندر سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی، جس میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپے کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کی جانچ سی ٹی ڈی کرے گا۔یاد رہے کہ بلوچستان پولیس نے 11 جنوری کو حب سے جلی ہوئی حالت میں گاڑی سے ملنے والی ایک لاش فلاحی ادارے کے حوالے کی تھی اور اس حوالے سے فلاحی ادارے کے سربراہ نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ لاش کے ہاتھ پاؤں اور سر نہیں تھا، صرف دھڑ تھا جسے 4 روز بعد امانتاً دفنا دیا گیا تھا۔اب کراچی پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانتاً دفنائی گئی لاش کی قبر کشائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ارمغان کے زیر حراست ساتھی شیراز نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ارمغان نے زندہ حالت میں مصطفیٰ کی گاڑی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر