بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ کی پاکستان کو اہم تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بنگلادیشی بحریہ کا جہاز سامُودرا جوئے ان مشقوں میں شرکت کیلئے چٹاگانگ سے کراچی آیا، 33 افسروں سمیت 274 اسٹاف کے حامل اس جہاز کا پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ کیا، بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمل نظم الحسن نے امن ڈائیلاگ سے خطاب بھی کیا۔امن مشقوں کے مقصد کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلادیشی بحریہ کےسربراہ نے کہا کہ ان میں حصہ لینے والی اقوام کی کئی قدریں مشترک ہیں، انہوں نے شراکت داری اور اس کے لیے ٹھوس سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا ناصرف علاقائی بلکہ وسیع ترامن اوراستحکام کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔بحیرہ ہند کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایڈمرل نظم الحسن نے کہا کہ ہم سب بحرہند کی اہمیت سے واقف ہیں، حالیہ دور میں یہ نظریہ ابھر رہا ہےکہ انڈین اوشن ریجن کو انڈو پیسیفک میں تبدیل کیا جائے، جیسا کہ ہم دیکھ بھی رہے ہیں کہ ممالک اشتراک اور تعاون کر رہے ہیں ناصرف بلکہ بحرالکاہل سے تعلق رکھنے والے مندوب بھی یہاں موجود ہیں۔بنگلادیش کی بحریہ سن 2007، 2009 اور 2013 میں بھی امن مشقوں کا حصہ بن چکی ہے تاہم 12 برس بعد بنگلادیشی بحریہ کی ان مشقوں میں شرکت نے امکان پیدا کیا ہے کہ پاکستان اوربنگلادیش کے سفارتی ہی نہیں میری ٹائم سکیورٹی تعلقات اور علاقائی تعاون بڑھانے کا ذریعہ بنیں گے۔ایڈمرل نظم الحسن نے پاک بحریہ کے سربراہ سے یہ بھی کہا کہ آئیے میری ٹائم تعاون بڑھائیں، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں، مشترکہ بحری آپریشنز کریں، وہ مقصد جو کہ امن ڈائیلاگ کا موضوع ہے کہ خوشحال مستقبل کیلئے سمندروں کو محفوظ بنائیں، یہ محض خیال نہیں بلکہ ضرورت ہے، اس کے لیے ہر ملک، ہربحریہ اور ہراسٹیک ہولڈرکاعزم، تعاون اور عملی اقدام ہونا چاہیے۔امن مشقوں کو تعاون اور اعتماد بڑھانے کا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ نے ایک دوسرے کی استعدادکار بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ زمین تقسیم کرتی ہے اور سمندر متحد، اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سمندر میں سفر کرنیوالے اتحاد کی روح سے جڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر