یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان (نیشنل ٹائمز) ملتان کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ملتان کی مقامی عدالت میں کرونا وباء کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے کا کے معاملے میں عدالتی حکم عدولی پر گیلانی برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ تھانہ چہلیک پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے، تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کرونا وباء کے دوران سرکاری آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر