وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، پروگرام مؤثر طریقے سے نافذکرنے پر پاکستان کی تعریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے کی ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سےحاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور ٹیکس اصلاحات، انرجی سیکٹرکی بہترکارکردگی سمیت اہم شعبوں میں پیشرفت برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو معاشی استحکام کے لائحہ عمل، مؤثرکارکردگی اور منصوبہ بندی کی پائیداری کے لیے بھی حکومتی عزم کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی، ہم نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکہ عزم کہ اعادہ کیا، میکرو استحکام سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف کے مدد کی قدر کرتے ہیں۔ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پروگرام مؤثرطریقےسے نافذکرنے میں پاکستان کی کوششوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے وزیراعظم کے ذاتی عزم کو سراہا۔ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم سے ملاقات شاندار رہی، پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم کاعزم حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کےبعد ترقی کی سمت گامزن ہو رہی ہے، پاکستان کی معیشت کی افراط زرمیں کمی کے ساتھ کارکردگی اچھی ہے، پاکستان معاشی بحالی کے حصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر