لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گزشتہ روز لیبیا میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی گئی جن میں ابتدائی طور پر 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم اب ایف آئی اے نے جاں بحق ہونے والوں میں 7 پاکستانیوں کی تصدیق کردی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق 6 مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ائیرپورٹس سے گئے جن میں ثقلین حیدر، شعیب حسین، عابد حسین، سراج الدین، سید شہزاد حسین، شعیب علی اور نصرت حسین شامل ہیں۔امیگریشن ذرائع کا بتانا ہےکہ ایک مسافر شعیب حسین 10 جنوری 2025 کو تفتان بارڈر سے ایران گیا تھا، مسافر ثقلین حیدر 9 فروری 2024 کو کراچی ائیرپورٹ سے سعودیہ گیا جب کہ مسافر عابد حسین 25 نومبر 2024 کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے مصر گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسافر سراج الدین 31 دسمبر 2022 کو پشاور ائیرپورٹ سے سعودی عرب گیا اور سید شہزاد حسین نے 25 دسمبر 2024 کو اسلام اباد ائیرپورٹ سے سعودیہ کا سفر کیا۔ذرائع کے مطابق مسافر شعیب علی نے 19 نومبر 2024 کو فیصل آباد ائیرپورٹ سے سعودیہ کا سفر کیا جب کہ مسافر مسرت حسین نے 20 ستمبر کو 2024 کوئٹہ ائیرپورٹ امارات کا سفر گیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر