عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر مشیر احتساب مصدق عباسی نے اینٹی کرپشن فورس ایکٹ تیارکرلیا ہے، اینٹی کرپشن فورس میں تین ونگز ہوں گے اور فورس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کریں گے، فورس میں 10 سے زیادہ افراد کو بھرتی کیا جائے گا جنہیں 4 ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی جب کہ پراسیکیوشن کا ڈی جی کنٹریکٹ بنیادوں بھرتی کیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کرسکے گا، عوام سے دھوکا دہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے اختیارات بھی اینٹی کرپشن کو حاصل ہوں گے جب کہ اینٹی کرپشن فورس میں نئی بھرتیاں کرکے ڈیوٹیشن عملے کو واپس بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ کے تحت انویسٹی گیٹر6 ماہ میں انکوائری مکمل کرےگا، 6 ماہ میں انکوائری مکمل نہ ہونے پر ایک سال کا وقت دیاجائے گا اور ایک سال میں انکوائری مکمل نہ ہونے پر بند کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ادارہ عدالتوں میں کیسز لڑنے کے لیے اپنے پراسیکیوٹر بھرتی کرے گا، معلومات دینے والے شہری اور اچھی تحقیقات کرنے والے افسران کوانعامات دیے جائیں گے جب کہ غلط کیس بنانے والے اہلکاروں کو 3 سے 7 سال کی قید ہوگی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر احتساب خیبرپختونخوا مصدق عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین نے مجوزہ قانون کی منظوری دےدی ہے، اب اسکی جلدکابینہ سے منظوری لیں گے۔مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت کرپشن کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی جس دوران بانی پی ٹی آئی کو کے پی میں کرپشن سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر