علی ظفر کا جوڈیشل کمیشن سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کا فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج عمران خان کا حق چھین لیا گیا اور توشہ خانہ کیس میں وکیل ہونے کے باجود ٹرائل میں جانے نہیں دیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی سے قبل ملتوی کیاجائے، جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کا فیصلہ نہ ہو آپ ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فارق کو سپریم کورٹ لاتے ہیں تو دیکھنا ہوگاکہ پھر ان کی جگہ کون لگے گا، مجھے ٹرانسفر پر مسئلہ نہیں مگر مسئلہ سنیارٹی کا ہے، سنیارٹی سے متعلق ہائیکورٹ ججز کےخطوط آچکے ہیں، ہم نے اپنا مؤقف دے دیا باقی فیصلہ عدالت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی اور عدالت سے جج لے آتے ہیں، بہت ساری بارز اس کی حمایت کر رہی ہیں، کچھ مخالفت کر رہی ہیں، سنیارٹی کا فیصلہ کرلیں اس کے بعد جو 26 ویں ترمیم کہتی ہے وہ کر لیں، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ادارے قائم رہتے ہیں۔ججز کی نامزدگی کے لیے آج ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان کرتےہوئے بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ اجلاس کو ملتوی کرنےکی درخواست کروں گا، بائیکاٹ جواب نہیں ہوتا، ہم نے میدان نہیں چھوڑنا بلکہ آواز اٹھانی ہے، ہم بائیکاٹ کی بجائے قوم کو انصاف دلوانےکے لیے مؤقف سامنےرکھیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر