پاکستان کا چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محسن نقوی نے دورہ چین کے موقع پر چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنےکیلئے تعاون سمیت پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے، ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اوربیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ملاقات میں وزیر داخلہ نے جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر