لاہور سے جدہ جانیوالے مسافرکے بیگ کا ٹیگ بدل کر آئس رکھنے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر خاندان کے 5 افراد واپس وطن پہنچ گئے۔ وزیرداخلہ رہائی پا کر وطن آنے والوں کےگھر پہنچے اور انہیں رہائی اور وطن واپسی پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کے تعاون کے مشکور ہیں، اے این ایف اسمگلنگ کے خلاف بہترین کام کر رہی ہے، سعودی حکام نے بےگناہ خاندان کو منشیات کیس سے کلیئرکردیا ہے، عوام مفت میں عمرہ کرانے والوں سے ہوشیار رہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ، متاثرہ خاندان کو منشیات کیس میں پھنسا دیا گیا تھا، 48 گھنٹے میں گینگ پکڑ کر سعودی حکومت کے ساتھ تفصیل شیئرکی، اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ یہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے، اس گینگ میں 9لوگ شامل تھےجس میں ائیرپورٹ عملے کےلوگ بھی ملوث ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات میں ملوث کوئی بھی نام ہو ہم سے نہیں بچےگا، اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے پھیلاؤ کے خلاف کام شروع کردیا ہے۔ڈی جی اے این ایف نے بتایا کہ 23 دسمبر کو ایک گروہ نے ایک خاندان کے بیگ کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا، لاہور سے جدہ جانے والے ایک مسافر کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا گیا، مسافر کے بیگ میں آئس رکھ دی گئی تھی۔ خاندان کے پانچوں افراد کو سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا تھا۔ڈی جی اے این ایف نے بتایا کہ اے این ایف نے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا، ایک پورٹر کو حراست میں لےکر تفتیش کی تو پورا گینگ بے نقاب ہوگیا، ڈی جی اے این ایف نے کہا تمام شواہد سعودی حکام کو دیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی۔متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے ہمیں بہت اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑٖا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور حکومت کی بروقت کارروائی سے ہمیں مصیبت سے نجات ملی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر