عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید، واٹس ایپ گروپ میں تصویر بھی ڈالی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نے ملاقات کی تصویرپارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی جس پر وزیراعلیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات پر تنقید کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عاطف خان کا کہنا تھاکہ خفیہ نہیں، دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی، اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کےلیے گیا تھا جہاں عون چوہدری سے آمناسامنا ہوا تو کسی نے تصویر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان کی بات سےگروپ میں شامل دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کوناپسندیدہ سمجھتی ہے، عون چوہدری نے ہمارےلیڈراور ان کی اہلیہ کے خلاف گواہی دی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر