شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احمد الشرع کے ساتھ شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی موجود تھے، ائیرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا استقبال کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران احمد الشرع سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔گزشتہ ماہ سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد الشرح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی روشی ڈالی تھی۔اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ وہ سعودی عرب میں ہی پیدا ہوئے اور انہوں نے پنی زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کردیا تھا جس کے بعد بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے شامی باغی گروہ کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا عبوری صدر مقرر کیا گیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر