نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرور ملے گی: آرمی چیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا اور انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی اورملک کے دفاع کیلئے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 18 ایف سی جوان شہیدآرمی چیف کا کہنا تھاکہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرور ملے گی، دشمنوں کو قوم اور مسلح افواج کی قوت سے شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دُہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں، وطن کے دفاع کیلئے جب بھی ضرورت پڑی ہم جوابی کارروائی کریں گے اور دفاع وطن کیلئے جب بھی ضرورت پڑی، یہ لوگ جہاں کہیں بھی ہوں ان کا پیچھا کیا جائے گا، یہ ہماری قوم اور مسلح افواج کی ثابت قدمی سے ضرور شکست کھائیں گے۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے امن اورترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر