9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ کی تصاویر اور مالی نقصان کی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے، گواہان میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل ہیں۔گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی تصاویر عدالت میں پیش کیں جبکہ گواہ اویس شاہ کی جانب سے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کے شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بیز بھی عدالت میں جمع کروائی گئیں، عدالت نے کہا وکلا صفائی یو ایس بی کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔عدالت نے اضافی رپورٹس ملزمان کو نہ دینے پر ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کیا۔ اضافی رپورٹس ایف آئی اے، پیمرا، انٹرنل سکیورٹی اور پی آئی ڈی کی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز سماعت کے دوران عدالت نہ پہنچ سکے جس پر عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت سے پہلے اضافی رپورٹس وکلا صفائی کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس 6 فروری تک ملتوی کر دیا جبکہ جج امجد علی شاہ نے 8 فروری سے قبل بشریٰ بی بی کو 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو بشریٰ بی بی کو بھی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر