امریکا اور ہالینڈ نے سائٹس ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ کرنیوالے پاکستانی گروہ کیخلاف شکنجہ کس دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سے چلنے والے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورزبند کردیے ہیں، یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کررہے تھے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی جس میں ’صائم رضا‘ گروپ جسے ’ہارٹ سینڈر‘ بھی کہا جاتا ہے، نامی گروہ کے زیرانتظام چلنے والے آن لائن مارکیٹ پلیسز کو نشانہ بنایا گیا، گروہ نے اس طرح کے ٹولز کے استعمال کے لیے ہدایات پر مبنی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک 2020 سے سرگرم تھا اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنا کر 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا چکا تھا، یہ ویب سائٹس فشنگ کٹس، اسکیمنگ پیجز اور ای میل ایکسٹریکٹرز جیسے ہیکنگ ٹولز فروخت کر رہی تھیں جو کاروباری ای میل کمپرو مائز (business email compromise ) فراڈ میں استعمال کیے جاتے تھے۔ان ٹولز کے ذریعے کمپنیوں کو جعلی ادائیگیوں کے لیے دھوکا دیا جاتا تھا اور پیسے ہیکرز کے کنٹرول میں موجود اکاؤنٹس میں منتقل ہوجاتے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر