ترامیم کے بعد وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اب بیوروکریٹس بھی تعینات ہوسکتے بل کے مطابق حکومت نےوائس چانسلر کے امیدوار کے لیے پی ایچ ڈی کی شرط بھی ختم کردی ہے، بل کےتحت ایم اے پاس شخص بھی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نےجامعات ترمیمی بل کی مخالفت اس سے قبل قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن کی ترامیم کو مسترد کردیا گیا خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جامعات ایکٹ میں ترامیم پر صوبےکی 17جامعات میں تدریسی عمل معطل اساتذہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جامعات ایکٹ میں مجوزہ ترامیم منظور نہیں اور جامعات کا وائس چانسلر بیورو کریٹ کو تعینات کرنا قطعی طور پر قبول دوسری جانب گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ ہمارے زیادہ تر وائس چانسلرز کو ایڈمنسٹریٹو تجربہ نہیں وہ جامعات کو تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق ایچ ای سی سندھ کی یونیورسٹیوں کے لوگوں کو اکسا رہا ہے، وی سیز کے نئے طریقہ کار پر ایچ ای سی نے خط لکھا، حکومت اپنے فیصلے پر عملدر آمد کرنا جانتی ہے، اسمبلی جو بھی معیار مقرر کرے گی حکومت عملدرآمد کرے گی۔
بیوروکریٹس بھی وائس چانسلر تعینات ہوسکیں گے، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور



