غزہ: خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا یحییٰ سنوار سے کیا تعلق ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے آج جنگ بندی معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 8 یرغمالی رہا کیے۔یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پہلی تقریب شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں ہوئی جہاں القسام بریگیڈز نے ایک خاتون اسرائیلی فوجی کو رہا کیا۔یرغمالیوں کی رہائی کی دوسری تقریب جنوبی غزہ میں خان یونس میں ہوئی جہاں ایک اسرائیلی خاتون اور ایک مرد کو رہا کیا گیا جبکہ ان کے ساتھ ہی 5 تھائی باشندے بھی رہا کیے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے خان یونس کے علاقے میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے سامنے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔خان یونس میں یحییٰ سنوار کا مکان اسرائیلی بمباری میں تباہ ہوچکا ہے، یرغمالیوں کی رہائی کی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یحییٰ سنوار کے مکان کے ملبے پر ایک بینر بھی آویزاں ہے جس پر یحییٰ سنوار کی تصویر موجود ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر