حکومت پہلے اپنا جواب شیئر کرتی تو غور کرتے لیکن وہ چاہتے نہیں مذاکرات ہوں: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے پہل کی، ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں لیکن اس کے باوجود ہم نے مذاکرات میں پہل کی، ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا تھا 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبات میں کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور ان کا حل نکلے۔ ’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے‘، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردیبیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آج جج زیبا چوہدری کے سامنے ہمارا 26 نومبر والا کیس لگا ہوا تھا، وہ قائم قام جج ہیں اس وجہ سے انہوں نے تاریخ دی، ہم امید کرتے ہیں کہ مستقل جج ہوگا اور پراسس آگے چلے گا، یہ کیس آگے جاسکتا ہے، وکیل نے کیس کا اچھا ڈرافٹ بنایا ہے اورقانون کے مطابق چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے ناموں کا کوئی فرق نہیں پڑتا ، کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے، عدالت دیکھے گی کیس بنتا ہے تو چلائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر