سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: 9 مئی ملزمان کے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا

جسٹس مندوخیل نے کہا کیا آرٹیکل 175 کےتحت ملٹری کورٹس کےقیام کےلیے گنجائش رکھی گئی ہے؟ وکیل وزارت دفاع نے کہا ایساہوا تو ملٹری کورٹس سے متعلق جتنے بھی فیصلے دیےگئے ان پرنظرثانی کرناپڑےگی، آئین میں قانون کےتحت عدالتوں کےقیام کاذکرہے،کئی ممالک میں ملٹری کورٹس ہیں۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ نارکوٹکس کا پورا کنٹرول فوج کے پاس ہے، نارکوٹکس میں ٹرائل چلاناہوتاہےتو متعلقہ چیف جسٹس سےسیشن جج مانگاجاتاہے، کیاملٹری کورٹس میں ایساہوتا، اس پر وکیل وزارت دفاع نے جواب دیا تمام عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹس کوآرٹیکل 175 سےالگ رکھاگیاہے۔ سماعت کے دوران وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نےلفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ کو پیش کردیا اور ملٹری ٹرائل کی 7 کاپیاں آئینی بینچ کے ساتوں ججز کو مہیا کردی گئیں۔اس موقع پر وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ عدالت ٹرائل کاطریقہ کاردیکھ لے، ٹرائل سے قبل پوچھا گیاکسی کو پریذائڈنگ آفیسر پرکوئی اعتراض تونہیں جس پر کسی نے بھی پریذائڈنگ آفیسر پرکوئی اعتراض نہیں کیا۔ اس موقع پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ریکارڈ تو اپیل میں دیکھا جانا ہے، ہمارے لیےاسکا جائزہ لینامناسب نہیں، جسٹس امین الدین نے کہا ہم ٹرائل کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ بعد ازاں آئینی بینچ کے6 ججز نےٹرائل کا ریکارڈ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو واپس کردیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر