عمران نے تحریک انصاف کو بیک چینل بات چیت سے نہیں روکا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عوامی سطح پر دیکھا جائے تو تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اسٹیبلشمنٹ، حکومت حتیٰ کہ پی ٹی آئی بھی بیک چینل رابطوں اور مذاکرات کی تردید کرتے ہیں لیکن حالیہ چند مہینوں کے دوران پس پردہ مذاکرات کے مختلف ادوار ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کے ایک اہم ذریعے نے دی نیوز کے ساتھ اپنے پس پردہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیک چینل مذاکرات عمران خان نے بند نہیں کیے، انہوں نے حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت ختم کی ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دوسری طرف سے بھی بیک چینل مذاکرات بند نہیں ہوئے تاہم، تحریک انصاف کے چیئرمین بیریسٹر گوہر نے رابطہ کرنے پر بیک چینل بات چیت کی تردید کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی مذاکرات پہلے ہوئے ہیں اور نہ اب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے مطالبات کا جواب نہ دینے کے باعث باضابطہ مذاکرات بند کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانا چاہتی تھی تو اسے تحریک انصاف کو ایسی پیشکش کرنا چاہئے تھی۔حال ہی میں تحریک انصاف کے دو رہنماؤں (بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور) کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات اس وقت شہ سرخیوں میں سامنے آئیں جب عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پشاور میں ہوئی اس ملاقات کی تصدیق کی۔نی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے تمام معاملات اور مطالبات براہ راست جنرل عاصم منیر کو پیش کئے تاہم، بیریسٹر گوہر کا بعد میں کہا کہ ملاقات میں سیکیورٹی کے مسائل پر بات کی گئی۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آرمی چیف کے ساتھ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں سیکورٹی معاملات پر بات چیت میں وہ کیوں بیٹھے تھے، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کو جاری مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا تھا۔عمران خان کے اس دعوے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم حکومت نے اس بات کی تردید کی کہ بات چیت میں کسی سیاسی معاملے پر بات ہوئی۔حکومت کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں تھا۔یہ دعویٰ کیا گیا کہ آرمی چیف کی مختلف سیاسی رہنماؤں کے ساتھ امن و امان کی میٹنگ کے بعد جنرل عاصم منیر کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان سے اور ان کی پارٹی کے چیئرمین گوہر علی خان سے خصوصی ملاقات کرنے کیلئے رابطہ کیا۔حکومت کا موقف ہے کہ جب پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کے مسائل پر بات کی تو آرمی چیف نے انہیں کہا کہ وہ سیاسی معاملات پر حکومت اور سیاسی جماعتوں سے بات کریں۔ آرمی چیف نے اُنہیں کہا کہ وہ ایسے معلاملات میں نہیں پڑیں گے۔آرمی چیف کے ساتھ ہوئی اس اہم ملاقات کے بعد پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کی کہ پارٹی اور کسی فوجی عہدیدار کے درمیان کوئی فالو اپ میٹنگ نہیں ہوئی۔تحریک انصاف اب بھی پرُ امید ہے کہ فالو اپ بیک چینل میٹنگ ہوگی تاہم، یہ نہیں معلوم کہ کب ہوگی۔ آئی ایس پی آر نے کئی ماہ قبل کہا تھا کہ فوج کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کرے گی اور اصرار کیا کہ سیاست اور سیاسی معاملات پر بات چیت سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونا چاہئے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر