صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کیلئے ماڈل بنایا جائے : وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرانتظام صحت کےنظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کےکام کو تیز رفتاربنانے اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفکیشن کاعمل شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پری کوالیفکیشن کےعمل کو ماہرکنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری وآلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سےمنسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹرکی منظوری کا عمل شروع کرنےکی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کی سہولیات تک رسائی کےلئےترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر