چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کیخلاف ہراسانی کے الزامات واپس لینے کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے سندھ پولیس پر لگائے گئے الزامات 4 دن بھی نا ٹک سکے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ہراساں کرنے اور بھتہ خوری جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے جس پر عدالت نے 24 جنوری کو سندھ حکومت، وفاقی حکومت، وزارت خارجہ، چینی سفارتخانے اور قونصلیٹ سے جواب طلب کررکھا ہے۔دو چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے اور ہمارے خدشات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ مسٹر لی کا کہنا تھا کہ پولیس پر الزامات غلط فہمی کی بنیاد پر لگائے گئے تھے جو اب حل ہوچکے ہیں۔چینی باشندوں کی سکیورٹی پر تعینات اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ڈی ایس پی اسد رضا کا کہنا تھا کہ چائنیز پولیس کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں اور بغیرکسی دباؤ کے کیس واپس لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے تھے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھاکہ پولیس کی ہراسانی اور بھتاخوری سےبچایاجائے، ورنہ لاہوریا واپس چین چلےجائیں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر