وفاقی حکومت کا جسٹس منصورکے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کی جانب سے بینچز مقرر کرنے کے کیس میں فل کورٹ کی تشکیل کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا مگر وہ یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتے تھے۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔ واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر