سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران جے یو آئی (ف) اور صحافتی تنظیموں نے مخالفت کی۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل اتنی جلدی میں کیوں منظور کیا جارہا ہے؟ اتنے کم وقت میں تو قانون پڑھا ہی نہیں جاسکتا، مشاورت کیا ہوگی۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل میں بہت سی کمزوریاں ہیں، فیک نیوز کی تشریح نہیں ہے،کیسے فیصلہ ہوگا کہ فیک نیوز کیا ہے؟سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ہوتا بل سے پہلے صحافیوں سے مشاورت کی جاتی مگر بل کی روح سے ہمیں اتفاق ہے، سوشل میڈیا کی صورت فیک نیوز کی بیماری کا علاج ضروری ہے۔سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی سے درخواست کی کہ قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو اسی صورت میں منظور کیا جائے، حکومت کچھ ترامیم بھی لائی ہے تاکہ اس قانون کا بہتر اطلاق ہوسکے۔ واضح رہے کہ پیکا ترمیمی بل اس سے قبل 23 جنوری کو قومی اسمبلی سے بھی منظور کرلیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر