عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کا کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ عدالت طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے، ذاتی معالج سے معائنے اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی جس دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید اور جیل حکام اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالز اور ملاقات کے رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے کہا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہو گی، جیل حکام نے بتایا کہ واٹس ایپ کال رولز میں نہیں لیکن عدالتی حکم پر کروائی گئی، سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کی دو بار ملاقات کرائی گئی، 17، 20 اور 23 جنوری کو ٹرائل کے دوران بھی ملاقات ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا دوران سماعت ملاقات نہیں ہے، اسی لیے کہا تھا رپورٹ دیں، اگر ایسا ہی جواب دینا تھا تو میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بلا لیتا ہوں۔عدالت نے تفصیلی جواب کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کا عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر