اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامرڈوگر، وجہیہ قمر، سرداریوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
پی ٹی آئی کے جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب



