ٹل سے اشیائے خورونوش، دوائیں لیکر 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرکاری ذرائع کے مطابق قافلہ بدھ کی دوپہر 1 بجے روانہ ہوا تھا۔ قافلے میں موجود گاڑیوں میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلہ شام تک پاراچنار سمیت اپرکرم کے دیگرعلاقوں تک پہنچا۔سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کی جبکہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں کارروائی کریں گی ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم کےعلاقے بگن میں 19 سے 21جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اورسکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق فریقین کےدستخط شدہ معاہدے کےمطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔دوسری جانب بدھ کو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر