سی پیک پاکستان۔چین دوستی،مشترکہ سوچ کی علامت ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(شِنہوا)وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان اور چین کے درمیان عشروں پر محیط دوستی اور مشترکہ وژن کی علامت ہے ۔

چین کے آمدہ نئےسال کا جشن منانے اور پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام کر نے کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے 30 چینی ارکان کے کام کا اعتراف کرنےکے لئے  منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں  احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نہ صرف دوںوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لئے پائیدار ترقی،باہمی ترقی اور خوشحالی کا ایک راستہ ہے۔

چینی عملے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئےاحسن اقبال نےان کی لگن،تکنیکی تجربے اور انتھک سخت محنت کو سراہا جنہوں نے ان بڑے منصوبوں کو حقیقت کا روپ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی پیداوار اور بنیادی شہری سہولیات کی ترقی سے لے کر ترسیل  اور ٹیکنالوجی تک آپ کی کوششیں مشکلات  پر قابو پانے اور متعدد اہم اقدامات کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لئےاہم ہیں ۔

احسن اقبال نے دوسرے مرحلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے شمار مواقع فراہم کرے گا،زراعت کو جدید بنائے گا، صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کرے گا ،معیشت کی تنوع کو فروغ دے گا، لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گااور پاکستان کی عالمی سطح پر مسابقت کو بڑھائے گا۔

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی  ڈونگ نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  حکومت کی زیر قیادت اور عوام کی اجتماعی کوششوں کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین اور پاکستان کے درمیان تعاون اور شراکت داری مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور دیرپا ترقی کو فروغ دے گی۔

تقریب میں چینی اور پاکستانی فنکاروں کے روایتی رقص نے دونوں ممالک کے ثقافتی ورثے  کو اجاگر کیا۔ حاضرین نے فن کے مظاہروں میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان۔چین تعلقات  مضبوط بنانے میں چین کے اہم کردار پرشکریہ ادا کیا۔

اس تقریب میں ایک خصوصی سیشن بھی ہوا جس میں سی پیک منصوبوں میں شامل بہترین کارکردگی دکھانے والے چینی اداروں کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے حوالے سےاعلیٰ کارکردگی کی اسناد اور سوینئر دیئے گئے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر