عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا اس لیے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا آج بانی پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلا کی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہذا مذاکرات ختم کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا ہماری تو بڑی خواہش تھی کہ مذاکرات جاری رہیں اور معاملات آگے بڑھیں لیکن شاید سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے کہ اس سے برف پگھل نہیں رہی، افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کمیشن بننا ہے تو ارکان سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز سے ہونے چاہئیں، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کیخلاف کوشش کریں گے۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ہے، ساری سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر جدوجہد شروع کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے بھی کہا تھا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کرتی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا حکومتی کمیٹی ایک دو روز میں تحریک انصاف کے مطالبات کا تحریری جواب پیش کر دے گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر