لوئر کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں جاری، ہیلی کاپٹرز بھی شریک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن اورمضافات میں جاری کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرزکا بھی استعمال کیاجارہاہے اور بگن جانے والے راستوں پر پولیس اورسکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کے اعلانات کیے جارہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مکین اپنا اسلحہ جمع کرادیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ جمع کرانے سے متعلق قبائلی عمائدین کا جرگہ بھی جاری ہے۔اس حوالے سے کمشنر کوہاٹ کا کہنا تھاکہ کرم میں کارروائیاں مقامی افرادکےخلاف نہیں، شرپسندوں کے خلاف کی جارہی ہے۔اُدھر بگن متاثرین کا مندوری کے مقام پر دھرنا جاری ہے ۔دوسری جانب کُرم متاثرین کےحوالے سے جیو نیوز سےگفتگو میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کا کہنا تھاکہ کُرم سے ابھی تک کوئی متاثرین کیپموں میں نہیں آئے ہیں، ٹل انٹری پوائنٹ پرعملہ موجود اور تمام محکمے الرٹ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ محمد خواجہ کے مقام پرکیمپ قائم کرنے کیلئے جگہ مختص کی ہے، ٹل میں 3 سرکاری عمارتیں بھی مختص کی گئیں ہیں تاہم کرم سے آئے 20کے قریب خاندان رشتہ داروں کے پاس چلے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر