خیبرپختونخوا حکومت کا کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کے مطابق پشاور میں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کی بیٹھک ہوئی۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور سول و پولیس افسران بیٹھک میں شامل ہوئے۔بیرسٹر سیف کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ امن معاہدے پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرایا جائےگا، خدشہ ہےکہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسندگھس گئے ہیں، متاثرہ علاقوں کےعوام کی رہائش کے لیے بہترین متبادل انتظامات کیے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 3 ماہ سےکرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کرم میں چند شرپسند عناصر نے امن معاہدےکو سبوتاژ کرنےکی کوشش کی، شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے، شرپسند عناصر امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ عوام سے اپیل ہےکہ وہ متاثرہ علاقوں میں مکمل تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کر دے گی، کرم کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر