کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے، شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے، لسبیلہ اور بلدیہ کے علاقوں میں الیکٹرک سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر