سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے، جب کہ گھر والے محفوظ رہے۔
ڈاکٹر کا بیان:
اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کردی گئی ہے، اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اُتمانی کے بیان کے مطابق سیف کو چاقو کے وار سے چھ زخم آئے جس میں سے دو کافی گہرے تھے۔ڈاکٹر کے مطابق ان میں سے ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے نزدیک تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے جب کہ گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں اور پولیس گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دو بچوں کےساتھ باندرا کے گھرمیں رہائش پذیر ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر