ٹماٹر 700 اور ہری مرچیں 800 روپے کلو، کرم پہنچنے والی سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونیکا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہریوں کا کہنا ہے کہ پاراچنار میں ٹماٹر 700، گوبھی، ٹنڈا اور پیاز 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہری مرچ 800 روپے فی کلو، چینی فی کلو 200 روپے، چائے 2200 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اپرکرم کے لیے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے۔سماجی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد صرف 25 ٹرک سامان لایا گیا، اس سے عوامی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں، ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور مریضوں کی شفٹنگ کے لیے ہیلی سروس دوبارہ شروع کی جائے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راستے کھولنے اور قافلے چلانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، گزشتہ روز بھی 25 ٹرک سامان لایا گیا تھا، جلد مزید ٹرک بھیجے جائیں گے، لوئر کرم مندوری دھرنے کے باعث آج بھی ٹل پاراچنار سڑک بند ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مندوری مظاہرین کے ساتھ ٹل کینٹ میں یا کوہاٹ میں ضلعی انتظامیہ سے دوبارہ مذاکرات کی توقع ہے۔واضح رہے کہ ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات برقرار ہیں، روزمرہ استعمال کی اشیا، ادویات، خور و نوش کی کمی، پیٹرول، گیس اور ادویات کی قلت سے لاکھوں لوگ پریشان ہیں۔کرم میں ادویات ختم ہونے کے باعث میڈیکل اسٹور اور پرائیویٹ اسپتال بند ہیں، تاجروں نے بھی ہڑتال کر رکھی ہے جبکہ لوئرکرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ بھی بدستور بند ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر