کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق کیپٹوپاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننےسے انکاری ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس موجودکیپٹو پاورپلانٹس کے لیے گیس قیمتوں میں اضافےکی سمری پر فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی ٹیرف میں اضافے کی بجائےگیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنےکی تجویز ہے مگرکنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کے لیے گیس ٹیرف ری بیسنگ رواں ماہ کی جائے گی، کیپٹوپاورپلانٹس گیس ٹیرف بڑھانے کی بجائے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیپٹوپاورپلانٹس کے لیے گیس کنکشنز کوڈس کنیکٹ کیا گیا تو عدالت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ٹیرف میں اضافے پر کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف نوٹیفائیڈ کے مطابق ادائیگیاں کریں گے، رواں ماہ گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹو پاورپلانٹس کے لیے گیس قیمتوں میں 1100روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں گرڈ کے ذریعے بجلی کی مستحکم اور مستقل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے بڑی صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس لگانے کی اجازت دی تھی اور کیپٹو پاور یونٹس صنعتی اور تجارتی مقاصد کےلیے لگائے گئے چھوٹے بجلی گھر ہوتے ہیں جو کہ اکثر گرڈ سے منسلک نہیں ہوتے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر