وزیراعظم نے پی آئی اےکی پیرس کی پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں بتائی۔سینیٹ کے اجلاس میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے تناظر میں توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے، قومی ائیر لائن کی نجکاری کا منصوبہ کیا ختم کردیا گیا یا آگے جارہا ہے؟ قومی ائیر لائن کے اس وقت34 میں سے19 جہاز ہوا میں ہیں، باقی سب گراؤنڈ ہیں۔سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اےکی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیرلائن کے جہاز کے ساتھ “وی آر کمنگ” کا غلط تاثرگیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزیر سرورخان کے ایک بیان سے یورپ، یوکے اور امریکا نے ہمارے جہازوں پر پابندی لگائی، خود کہا گیا ہمارے پائلٹ جعلی ہیں، اس معاملے پر پی ڈی ایم حکومت نے ایک کمیٹی بنائی، ن لیگ کی دوبارہ حکومت میں اس کمیٹی پر دوبارہ کام ہوا، میں نے یوکے میں ان کے فارن سیکرٹری سے اس پر بات کی، اب یورپی یونین نے قومی ائیرلائن پر پابندی ختم کردی ہےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کے 22 جہاز آپریشنل ہیں،11 انڈر ریپیئر ہیں، قومی ائیر لائن کی نجکاری ہوگی، بہتر ہے پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اس کو لے، نجکاری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکے سے قومی ائیر لائن کی پرواز کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی ٹیم جنوری کے آخر تک آئےگی، امید ہے کہ مارچ اپریل میں یوکےکے لیے پرواز بحال ہوجائےگی، ہم سفارتی سطح پر بھی کام کر رہے ہیں، سابق وزیرکے بیان سے87 ارب روپےکا سالانہ نقصان ہوا، کابینہ میں آج کہا ہے کہ قومی ائیرلائن سے متعلق بیان کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے، اس بیان سے پاکستانی پائلٹس کو بھی نقصان ہوا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر