ملک میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی دستاویز کے مطابق سال 2023-24 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا اور تنخواہ دار طبقے نے 2022-23 کے مقابل103 ارب74 کروڑ زیادہ ٹیکس دیا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا، کنٹریکٹس، بینک سود اور سکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ نمبرپر ہیں۔دستاویز کے مطابق کنٹریکٹس سے496 ارب ٹیکس جمع ہوا اور 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا، بینکوں کے سود اورسکیورٹیزکی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا۔بینکوں اور سکورٹیزکی مد میں ٹیکس میں سالانہ بنیاد پر52.8 فیصد اضافہ ہوا، منافع کی تقسیم پر 70 فیصد اضافے کےساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، اس کے علاوہ بجلی کے بلوں پرٹیکس وصولی میں30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 124 ارب روپے حاصل کیے گئے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر104 ارب، فروخت پر95 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ٹیلی فون بلزپرٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور تقریباً 100 ارب جمع ہوئے، برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے سے صرف94 ارب ٹیکس دیا، دیگرٹیکس شعبوں میں ٹیکنکل فیس، کیش نکلوانے،کمیشن، ریٹیلرزشامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر