اسلام آباد دھرنا: کنٹینرز ،گاڑیوں اورساؤنڈ سسٹم کو کروڑوں کا نقصان، ادائیگی وزیراعلیٰ کے پی کرینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق 4 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد جانے والے بلٹ پروف کنٹینر سے سامان اتار لیا گیا، کنٹینر اتار کر گاڑی و دیگر 2 گاڑیاں 4 ماہ بعد واپس کردی گئیں جبکہ 24 نومبرکو بلٹ پروف کنٹینرکو بھی اسلام آباد میں جلایا گیا یا غائب کردینے پرنقصان ہوا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے نجی ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔نجی کنٹریکٹرز کے مطابق نجی کنٹریکٹرز نے نقصانات کے معاوضے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے چکر لگانا شروع کردیے ہیں لیکن کئی ماہ گزر نے کے باوجود نقصان کا ازالہ نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فرازمغل نے پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھیکیداروں نے نقصانات کا تخمینہ 10 کروڑ لگایا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور 10 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر