عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی مذاکراتی عمل کا مکمل ادراک ہے، بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی شیر افضل مروت کو کسی مذاکراتی ٹیم ممبر کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی سخت کمنٹس دیے، شیر افضل مروت نے ایسے بیانات دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔شوکار نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے شیر افضل مروت کا معاملہ رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل نے نتائج کا سوچے بغیر بات کی اور ایک سے زیادہ مرتبہ پارٹی کو نقصان پہنچایا، یہ شوکاز ایک سے زائد مرتبہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جاری کیا جا رہا ہے، 7 دن کے اندر شوکاز کا جواب دیں ورنہ پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو عمران خان کے سامنے بھی اٹھائیں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر