لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا، روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم،چیلنجز اور مواقع کے موضوع پرعالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کی راہ میں بڑے چیلنجز ہیں، اس مقصد کے لیے آواز اٹھانا اور وسائل مختص کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں مگر شرح خواندگی صرف 49 فیصد ہے، اسکول سے باہر بچوں میں بھی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس کے لیے اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔شہبازشریف نے پاکستانی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں، بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، ملالہ یوسف زئی بہادری اور ہمت کی علامت ہیں، ارفع کریم نے بھی آئی ٹی کی دنیامیں تاریخ بنائی، آج مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔اسلام آباد میں جاری کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی، 47 ملکوں کے 150 سے زائد مندوبین، یونیسکو، یونیسیف اور عالمی بینک سمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر