اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک بیان میں علی امین گنڈاپورکے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے،کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤگھیراؤ کے بجائے اوو اوو کرکے احتجاج کرلیتے۔عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار ، فساد اور جلاؤگھیراؤ آپ کا وتیرہ ہے۔خیال رہے کہ آج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف “اووو” کرکے احتجاج کریں۔
کاش 26 نومبر اور9مئی کوبھی اوو کرکے احتجاج کرلیتے، عطاتارڑکا علی امین کے بیان پر تبصرہ



