4 پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں شامل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں بتایا کہ 4 پاکستانی بینک خطےکے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے 4 پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی جبکہ پاکستان نے ٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، اس نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ 10 میں آنے والے دیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر