عمران خان کی عرب ممالک سے متعلق پروپیگنڈا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت، لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے، حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کرانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی اور پارٹی کو بھی مسنگ پرسن معاملے پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، بانی نے بشریٰ بی بی، شہدا سے متعلق پروپیگنڈا والےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی جبکہ عمران خان نے عرب ممالک سےمتعلق پروپیگنڈے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر