حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو 100 مرتبہ نہ ہو، ہمیں بھی نہیں: بیرسٹر سیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ اگر حکومت بات کرنا چاہےگی توکریں گے، اگرلڑنا چاہےگی تو لڑیں گے، ہم نے مذاکرات میں حصہ لیا، انہوں نے ہی ہمیں کہا کہ آپ کمیٹی بنائیں۔مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے مذاکرات کےایک دو دور ہوئے، وفاقی حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو 100 مرتبہ نہ ہو، ہمیں بھی نہیں۔ان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی بنی گالا منتقلی کےعلیمہ خان کے بیان کی وہ خود وضاحت کرسکتی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو رہا کریں،9 مئی واقعات پر کمیشن بنائیں اور تحقیقات کریں،8 فروری کےالیکشن میں مینڈیٹ چوری کرنےکی بھی تحقیقات کی جائے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی اور پارٹی نےاختیار دیا ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اگر سمجھتی ہےکہ تحریری مطالبات دینےکی ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے۔دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل نے ملاقات کی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے اور مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں جاسکیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر