ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد: ایم آر آئی مشین اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انکوائری رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی مشین 48 کروڑ روپےکی لاگت سے خریدی گئی جب کہ ٹھیکے میں سب سےکم بولی 32 کروڑ روپے لگانے والی فرم کو نظر انداز کیا ۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاس ایم آر آئی مشین کی خریداری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے جب کہ مشین کی خریداری کی دستاویزات پر متعلقہ انچارج کے دستخط بھی موجود رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایم آر آئی مشین کےعملےکو تربیت نہیں دی گئی جب کہ ناتجربہ کار عملے سے مشین کو آپریشنل کرنےکی کوشش کی گئی۔ انکوائری رپورٹ میں معاملہ مزید تحقیقات کے لیے نیب کوبجھوانے اور ذمہ دار افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنےکی سفارش کی گئی ۔دوسری جانب ایوب ٹیچنگ اسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک نےکہا ہےکہ یہ بے بنیاد انکوائری رپورٹ ہے جو کہ نگران حکومت میں غیرقانونی طور پر بنائےگئے بورڈ آف گورنرز نے بنائی ۔ڈاکٹر ثاقب ملک کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر اور ڈین کو وضاحت کے لیے بلانے کی بھی زحمت نہیں کی گئی، معاملہ ابھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں زیرتفتیش ہے، اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی رپورٹ پیش نہیں کی ۔خیال رہےکہ سوشل میڈیا پرگزشتہ کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کی ایم آر آئی مشین غائب ہوگئی ۔اس حوالے اسپتال انتظامیہ نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 5 ہزار کلو گرام وزنی مشین کی چوری ہونےکی اطلاع مضحکہ خیز ہے، اسپتال کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر