عمران کو بنی گالا ڈیل کی پیشکش کس نے کی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بیک چینل مذاکرات کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کو خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حکومت نے اسے قبول نہیں کیا۔یہ مطالبہ گزشتہ سال نومبر میں دونوں فریقین کے درمیان ہوئے بیک چینل مذاکرات کے دوران کیا گیا تھا۔ ان ذرائع کا اصرار ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور عمران خان کو راولپنڈی جیل سے خیبرپختونخوا منتقل کرانا چاہتے تھے لیکن دوسرے فریق نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔تاہم، چند روز قبل جب اس نمائندے نے گنڈا پور سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے دوٹوک الفاظ میں اس بات کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے نہیں معلوم کہ اس معاملے میں میرا نام کیوں لیا جا رہا ہے۔‘‘حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان نے کہا کہ انہیں ایک ڈیل کی پیشکش کی گئی تھی جس کے تحت انہیں اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالہ منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ جیل کا بقیہ وقت گزار سکیں۔ ان کے وکیل فیصل چوہدری نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کو بتایا، ’’عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم، انہوں نے زور دیا کہ وہ اس وقت تک کہیں نہیں جائیں گے جب تک بغیر کسی مقدمہ میں گرفتار لوگوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔عمران خان کے مبینہ دعوے کے حوالے سے تحریک انصاف کے کسی رہنما کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔ اس سوال کا کوئی جواب نہیں کہ عمران خان کو پیشکش کس نے کی۔دی نیوز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایسی کوئی پیشکش حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری رسمی مذاکرات کے دوران کی گئی اور نہ بیک چینل مذاکرات کے دوران۔ انگریزی روزنامہ ’’ڈان‘‘ نے چند روز قبل خبر شائع کی تھی کہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بیک چینل رابطوں کی تصدیق کی لیکن ساتھ ہی حکام کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کے دعووں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اپنی قید کو غیر قانونی سمجھتے ہیں لہٰذا ایسی پیشکش پر غور کا سوال ہی پیدا نہیں۔عمران خان کو اڈیالہ سے ان کے بنی گالہ گھر منتقل کرنے کے بارے میں حال ہی میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ایک اہم رکن نے دی نیوز کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ اگر عمران خان 2029ء تک موجودہ نظام کے تسلسل کو قبول کرتے ہیں اور اپنی سیاست کو آگے نہیں بڑھاتے، اشتعال انگیزی، تشدد اور فوج پر تنقید اور معیشت کو نقصان پہنچانے کے اقدامات سے گریز کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کو ممکنہ پیشکش کی جا سکتی ہے۔تاہم، سینیٹر عرفان صدیقی کا موقف تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ایسے کسی آپشن پر بات نہیں کی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر