شیر افضل اور افنان اللہ آمنے سامنے، بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو بھائی قرار دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں دونوں کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد وہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ ہم سیاسی ورکرز ہیں، ایک واقعہ ہوا اس کے بعد آذربایجان میں اکٹھے ہوئے، ہمارے دلوں میں اب کوئی میل نہیں ہے، دل میں ایک دوسرے کا احترام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں انہیں چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔اس کے جواب میں سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھاکہ میں بھی شیر افضل کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، یہ میرے بھائی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے بعد دونوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو اللہ حافظ کہا۔ خیال رہے کہ 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران دھینگا مشتی پر اتر آئے تھے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں ایک دوسرے پر پل پڑےتھے ، پہلے دھکے دیے، ایک دوسرے کو تھپڑ دے مارے اور مکوں کی بارش کردی۔مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا تھا۔تاہم پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اور دونوں کو علیحدہ کیا تھا اور بعد میں یہ معاملہ عدالت بھی گیا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر