لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ کی انکوائری مکمل، چیف ایگزیکٹو سمیت 2 افسران ذمہ دار قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ دنوں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لے کر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب لاہور نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے صارفین کوسال 2024 میں کروڑوں روپے کے اضافی بل ڈالے تھے اور ابتدائی انکوائری میں چیف ایگزیکٹو لیسکو، سی ایس ڈی اور ڈائریکٹر کمرشل کو ذمہ دار قرار دیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب کے نوٹس میں آنے پر اب اسی ہفتے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کی اوور بلنگ کے ذمہ دار لیسکو افسران کے خلاف بڑی کارروائی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے لیسکو حکام نے بتایا کہ نیب حکام کو اوور بلنگ پر تمام ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے، تحقیقات کے معاملے پر کسی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی اور جب بھی بلایا گیا افسران پیش ہوئے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر